Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نےکہا ہے کہ پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کھیوڑہ نمک کی کان کا دورہ کیا جہاں صدر مملکت کو کھیوڑہ میں پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی خام نمک کو قابل قدر مصنوعات میں بدل کر قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے، پنک سالٹ کو عالمی سطح پر  موثر انداز میں پاکستانی نمک کے طور پر مارکیٹ کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ کان کنی کے عمل کے دوران نمک کا ضیاع کم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں ماحول دوست اور ذمہ دارانہ کان کنی کے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا راک سالٹ پایا جاتا ہے، پاکستانی نمک معیاری، کم قیمت اور منرلز سے بھرپور ہے۔

متعلقہ خبریں