Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب اتوار کے روز ہو گا

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اتوار کے دن رائے شماری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا فیصلہ اتوار کے دن ہو گا، نو منتخب اراکین اسمبلی اتوار کو قائد ایوان کے لیے رائے شماری میں حصہ لیں گے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے شیڈیول جاری کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ بروہ ہفتہ دوپہر 2 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی سہ پہر 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن آف ہاؤس کے طریقہ کار کے تحت ہو گا۔

متعلقہ خبریں