Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران قتل کیے جانے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور راوی روڈ سے حراست میں لیے جانے والے اہم کردار  سہیل ملک نے پولیس کو تحریری بیان  دے دیا جبکہ لاہور کیس کی مزید تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سپرویژن کرینگے جبکہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے۔

ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور  ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی احسن شاہ اور ملک سہیل سمیت 10 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار بڑھا چکی ہے۔

خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔

متعلقہ خبریں