فرانس کے مشہور قومی کھلاڑی پال پوگبا پر ڈوپنگ مثبت آنے پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے فٹ بال کلب جووینٹس کی نمائندگی کرنے والے پال پوگبا پر ڈوپنگ کے جرم میں رواں سیزن کے شروع میں 4 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔
پوگبا پر چار سال کی پابندی کھیلوں کے پروسیکیوٹر کی اپیل پر عائد کی گئی ہے۔
فرانسیسی کھلاڑی نے کسی بھی جرم کے ارتکاب سے انکار کرتے ہوئے پابندی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جووینٹس نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ذرائع نے تصدیق کی کہ کلب کو اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا اور اگلے لائحہ عمل کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔
پال پوگبا کا جووینٹس کلب کے ساتھ جون 2026 تک کا معاہدہ ہے۔
