وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے ان کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے نیو سیکریٹریٹ کی دوسری منزل پر واقع سیکریٹری جی اے کے دفتر کا بھی دورہ کیا، اس وقت سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو اپنے دفتر میں نہیں تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ ٰ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری ورکس نواز سوہو بھی دفتر نہیں پہنچے تھے۔
سید مراد علی شاہ کے دورے کے وقت سیکریٹری آئی اینڈ سی شہاب انصاری اپنے دفتر میں تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کے دورے کے وقت چھٹی منزل پر محکمہ صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر منصور رضوی بھی دفتر میں نہیں تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام سیکریٹریز کی وقت پر حاضری یقینی بنائی جائے کیونکہ جب سیکریٹریز وقت پر دفتر پہنچیں گے تو تمام عملہ وقت پر آئے گا۔



















