پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ انہیں بائیں کندھے میں شدید تکلیف اور نقاہت کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ جلد ضروری ٹیسٹ کروائے گا، ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔



















