Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں،احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، عوام کی نظریں اس ایوان کی جانب لگی ہوئی ہیں، ایوان میں محاذ آرائی سے قوم کی امیدیں پوری نہیں ہونگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ملک کے مسائل کو کوئی باہر سے آکر حل نہیں کرےگا، تقسیم کی سیاست کریں گے تو قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتریں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لیے سب نے اپنا کردار ادا کیا، ملکی مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں، اپوزیشن اس ملک کی خاطر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی پاکستان کی ریاست پر حملہ نہیں کیا، ان کے لیڈر کہتے تھے دو قانون والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، اگر آپ پر جھوٹے مقدمے ہیں تو عدالتوں میں دفاع کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایک لیڈر،پارٹی یاادارہ ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتا، اگلے24سالوں کے لیے5سال مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں