Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج کی ہر مرحلے پر چیکنگ کی جائے، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے، جن لوگوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی پیکیج دیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکیج مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا، ہر ضلعی عہدیدار رمضان پیکیج کی چیکنگ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرگلی،گراؤنڈ میں صفائی ہونی چاہیے، ایک ماہ میں پورا پنجاب مجھے صاف چاہیے، مختلف اضلاع کا سرپرائز دورہ بھی کروں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کمشنرلاہور سے کہتی ہوں3دن کے اندر اپنے دورے شروع کروں گی، آپ نے وال چاکنگ کو دیکھنا ہےوائٹ واش کروانا ہے۔

متعلقہ خبریں