خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتجے میں ابتک 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 گھروں کو جزوی جبکہ21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا، متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
محمد قیصر خان نے یہ بھی کہا کہ مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور چھ سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، چیف سکریٹری خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر اس وقت پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 25 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا۔



















