پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی، سید خورشید احمد شاہ نے سید غلام مصطفیٰ شاہ کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا، سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
اسپیکر کے انتخاب کے بعد سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ اور سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہوا۔
سید غلام مصطفیٰ شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ڈپٹی اسپیکر سیدغلام مصطفیٰ شاہ سےحلف لیا۔
ڈپٹی اسپیکر انتخاب کیلئے کل 290ووٹ کاسٹ کئے گئے،غلام مصطفی شاہ 197 ووٹ لے کر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جنید اکبر کو 92 ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔



















