مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہار کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان و رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا عمر ایوب کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہار کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، عمر ایوب اپنی حد میں رہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نام لینے سے گریز کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر ایوب کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، تحریک فساد ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے،اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان و رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو دن میں تارے اور رات میں ڈراؤنے خواب نظر آنا آنے شروع ہو گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے پی ٹی آئی کا خوف دن رات بڑھتا رہے گا۔



















