ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے دونوں اسلامی برادر مملک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کرے گی جبکہ ایرانی صدر نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ دونوں مملک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے مل کر کام کریں گے ۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف کے بحیثیت وزیر اعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی، طیب اردوگان
دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترکیہ کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوگان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سائپرس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔















