Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملائیشیاء کے وزیرَ اعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلیفون کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم نے قائد مسلم لیگ نواز محمد نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیاء کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم عزت مآب انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں