وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امن وامان میری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امن وامان کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو گاڑیوں سمیت دیگرآلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جبکہ پولیس کو درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پرفراہم کئے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امن وامان میری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ غربت میں کمی، روزگار فراہمی اور فلاح و بہبود ہماری دوسری اہم ترجیح ہے جبکہ انفراسٹرکچرکی تعمیراورترقی حکومت کی تیسری ترجیح ہوگی
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاح کی بات کی اس کو دھمکی نہ سمجھا جائے، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے لیکن اصلاح کرنا فرض ہے۔



















