Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید برفباری اور خراب موسم؛ پاک چین تجارت میں مشکلات کا سامنا

اسلام آباد: شدید برفباری اور خراب موسم کے باعث پاک چین تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شدید برف باری اور خراب موسم کے باوجود نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی خنجراب سے گلگت بلتستان کے سوست ڈرائی پورٹ تک درآمدی چینی کنٹینرز کو نقل و حرکت میں سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

کنٹینرز زرعی مشینری سے لدے ہوئے ہیں اور انہیں بہاولپور پہنچایا جائے گا، چین سے کل 27 گاڑیاں خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی، 7 گاڑیاں ہفتہ کو جبکہ 19 گاڑیاں اتوار کو سوست ڈرائی پورٹ پہنچیں۔

برفباری کے باعث 1 گاڑی سڑک سے پھسل گئی جسے این ایل سی کی ٹیم نے آج ریسکیو کیا، ضروری کلیئرنس کے بعد گاڑیاں اپنی آخری منزل کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

 این ایل سی خنجراب کے بلند ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے قریب سوست کے مقام پر ڈرائی پورٹ چلا رہا ہے، ڈرائی پورٹ پاک چین سرحدی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں