محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح تنقید نہیں کرنا چاہتا، ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں، اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے، اب فلاں کا بندہ یا فلاں کی مرضی نہیں چلے گی۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں، اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی، ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں، پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ بڑے مقصد کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے، ہال میں موجود تمام کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے لئے کوالیفائی کرتے ہیں۔



















