Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی سے نیوزی لینڈ  کے سکیورٹی وفد کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیوزی لینڈ  کے سکیورٹی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی  نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، کیوی ٹیم کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

کیوی وفد نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،سکیورٹی انتظامات  شاندار ہیں۔

کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔

متعلقہ خبریں