Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرائیکی کلچر ڈے پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سرائیکی بہنوں اور بھائیوں کو سرائیکی ثقافتی دن کے حوالے سے ڈھیروں مبارک پیش کرتی ہوں، پاکستان ثقافتی تنوع سے مہکتا گلدستہ ہے،سرائیکی ثقافت مہکتے گلدستے کا پھول ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سرائیکی زبان کی مٹھاس پاکستان کا لاثانی اثاثہ ہے، سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے،سرائیکی اجرک سے محبت کا استعارہ ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرائیکی سرزمین نے نامور شخصیات کو جنم دیا جو پاکستان کے لئے اثاثہ بنے، پنجاب پاکستان کی ثقافت اورقدیم روایات کا امین ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سرائیکی تہذیب وتمدن میں محبت،پیار،یگانگت اورخلوص جھلکتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،اب بھی بہت سی خوشیاں منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں