Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیدر ٹینک پائلٹ پروجیکٹ کی رول آوٹ تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک کی رول آوٹ تقریب میں چینی سفیر اور چین کی نورنکو کمپنی سمیت اعلی پاکستانی عہدے دار بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چین کے تعاون سے تیار کردہ حیدر ٹینک باضابطہ طور پر رول آؤٹ کر دیا، بے مثال فائر پاور کے ساتھ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اور شاندار صلاحیتوں کا مالک ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت کے ساتھ اپنے تحفظ کی بھی شاندار خوبیاں رکھتا ہے ، دفاعی اختراعات کے شعبے میں بے مثال مہارت کے حصول میں حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کے عزم کا اظہار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کو اندرون ملک تیار کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا دورہ کیا ،دورے کے دوران آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس میں کام کرنے والے افسروں اور دیگر ورک فورس کے عزم اور شاندار تکنیکی کامیابیوں کو سراہا۔

قبل ازیں ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس ٹیکسلا آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں