لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 فروری کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ صدارتی الیکشن میں صرف حلف اٹھانے والے ہی رکن اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز ہیں۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس صدارتی الیکشن سے ایک روز قبل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں 21 مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی 19 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔



















