Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فوسرز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن  میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر میں پہلا آپریشن خیبر کے علاقے میں کیا گیا جس میں شمروز عرف شانے مارا گیا  جب کہ ڈی آئی خان میں کیے گئے دوسرے آپریشن کے دوران دہشت گرد منصور ہلاک ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا، مزید دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز  پر  حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں