Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متاثرین کی مدد و بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد و بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ پشاور کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں گھر مکمل یا جزوی تباہ ہوئے، بریفنگ دی گئی جن کےپیارے چلےگئے انہیں10،10لاکھ روپے دیئے، جس کا گھر پورا تباہ ہوا، ان کو پورے پیسے ملیں گے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو آئندہ5 روز میں امدادی رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ متاثرین کی مدد و بحالی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،11تاریخ کو آپ کو گھروں میں معاوضے پہنچ جائیں گے اور اگر 12 تاریخ کو شکایت ملی تو پھر میں ذمے داروں کو ذمہ دار ٹھہراؤں گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں بھی بے پناہ تباہی ہوئی، خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے آپ کو کمبل اور خیمے دیئے، 2022 میں ملک میں بدترین طوفان آیا، اس سیلابی ریلے سے آج تک لوگ متاثر ہیں، اگر ہم نے تیاری نہیں کی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں، آج بارش سے متاثرہ افراد سے اظہار افسوس کرنے آیا ہوں، کے پی میں بارشوں سے40 لوگ اللہ کو پیارے ہوگئے، جو دنیا سے رخصت ہوئے، اللہ ان کی مغفرت نصیب فرمائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفات ہمارے بس سے باہر ہیں، 23 فروری کو جو طوفانی بارش ہوئی، طوفانی بارش سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا، بارش سے جانی و مالی نقصان ہوا اور اس سے زیادہ مصیبت کی گھڑی اور نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں