Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی صحافت اور اظہار کی آزادی میں یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو

 بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافت اور اظہار کی آزادی میں یقین رکھتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ملتان پریس کلب کے الیکشن میں شکل انجم کے پینل کو کلین سوئیپ پر مبارکباد پیش کی۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافت اور اظہار کی آزادی میں یقین رکھتی ہے، شکیل انجم کا چودہویں بار صدر منتخب ہونا ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جنرل سیکریٹری نثار اعوان سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں