کراچی میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران کوریئر کمپنی کی وین لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ 10 فروروی کو شارع فیصل سے کوریئر کمپنی کو وین کو لوٹنے والے ملزمان میں سے 3 ملزمان کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔
کوریئر کمپنی کی وین میں کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز تھے، جنہیں ملزمان نے لوٹا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں دانش، اسد اور راشد شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے کچھ موبائلز اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے اور یہ گروہ سندھ بھر میں ہونے والی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں۔



















