Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پرعملدرآمد کے لیے حتمی شیڈول طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے  کی نجکاری پرعملدرآمد کیلیے حتمی شیڈول طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آرکی ری اسٹکچرنگ سے متعلق امور کا جائرہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر کی آٹومیشن کے نظام کے مجوزہ روڈمیپ کی منظوری دی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عملدرآمد  کیاجائے، اہداف عملدرآمد کی رفتار کے لحاظ سے خطےمیں تیز ترین ہو، ہمیں 24 گھنٹے مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے مزید ایک لمحہ بھی نہیں، یہ پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشی بحالی کا سوال ہے۔

شہباز شریف نےپی آئی اے کی نجکاری پر  عملدرآمدکے لیے حتمی شیڈول بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، شفافیت100فیصد یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریونیو سے متعلق زیرالتوا مقدمات کے حل کے لیے وزارت قانون سے سفارشات طلب کیں اور ہدایت کی کہ قانونی تنازعات حل کر کے رکاوٹیں دور کریں اور قومی خزانے کو1.7ٹریلین روپے کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں