Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاریخ میں پہلی بار پاکستانی پارلیمنٹیرین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کا ممبر منتخب

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کے ممبر منتخب ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک نے  سینیٹر فیصل سلیم کو پارلیمنٹری بورڈ کا ممبر منتخب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے 140 ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رکن ہیں۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا پارلیمنٹری نیٹ ورک غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم مارچ 2021 میں ایوان بالا کے رکن بنے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027 کو ختم ہوگی۔

متعلقہ خبریں