Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں