Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور: شہر میں ٹریفک کی روانی، حادثات کی روک تھام کیلئے بڑا حکم

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ٹریفک کی روانی کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے اہم احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے رات 11 بجے سے پہلے کوئی ہیوی ٹریفک شہر لاہور میں داخل نہیں ہوگی، صبح 06 بجے سے پہلے تمام ہیوی ٹریفک شہر لاہور سے باہر ہوگی جبکہ اس سے پہلے ہیوی ٹریفک کے اوقات کار صبح 07 بجے تک تھے۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر رات کے وقت اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اوورسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں خصوصی مانیٹر کیا جائے گا، ہاٹ سپاٹ ایکسڈنٹ پوائنٹس کی شناخت کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کردئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں