وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، یہ اجلاس تعارفی اجلاس تھا۔
وفاقی کابینہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑ شریک ہوئے۔
محسن نقوی، ریاض پیرزادہ، چوہدری سالک حسین اور خالد مقبول صدیقی شریک بھی اجلاس میں شریک تھے۔
خواجہ آصف، احسن اقبال، شیزا خواجہ،مصدق ملک اور رانا تنویر امیر مقام، علیم خان، اویس لغاری، قیصر احمد شیخ، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی وفاقی کابینہ کے تعارفی اجلاس میں شریک تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب وفاقی کابینہ کے ارکان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے ارکان کابینہ کو کابینہ امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو گائیڈ لائنز دیں اور تمام وزراء کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں وفاقی کابینہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک قرضے کے بوجھ تلے دبا ہے ہمیں سادگی اختیار کرنا ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، وسائل کا استعمال درست کرکے ملک مالی وسائل کو بچایا جا سکتا ہے۔



















