اسلام آباد: 23 مارچ کی مناسبت سے یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں، تیئس مارچ کو پاک فضائیہ شاندار فضائی کرتب دکھانے کو تیار ہے۔
23 مارچ کو منایا جانے والا یوم پاکستان ملکی تاریخ میں تمام محب الوطن پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تاہم پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے تیئس مارچ کی ریہرسل شروع کردی ہے۔
پریڈ گراؤنڈ شکرپڑیاں کے اوپر اور اردگرد کے علاقوں میں جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں، پاک فضائیہ طیارے اسلام آباد بنی گالہ فیض آباد کی فضاؤں میں رنگ بکھیر رہے ہیں۔
پاک فضائیہ قومی فخر کے ساتھ تیئس مارچ کی قومی پریڈ کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں، تاہم مسلح افواج کی پریڈ کے لیے خصوصی طور پر آرمرڈ وہیکلز کو بھی تیار کیے جارہے ہیں، پریڈ کی تیاریوں میں آرمرڈ کور کی یونٹیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔















