Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف سے نیول چیف کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں