Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔

آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا، تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

متعلقہ خبریں