Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے کل رات پاکستان پہنچ جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان 4 دنوں تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہوں گے جبکہ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن ایف بی آر، اسٹیٹ بنک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کا آغاز ہوگا۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے گرین سگنل دے دیا

نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات 15 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ موجودہ اور نئے قرض پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، منتخب نئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کرے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ نیا قرض پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے، نئے پروگرام کے لیے نئے معاشی اہداف پر بات چیت ہوگی جبکہ بجٹ سے ہٹ کر سبسڈی ختم رہے گی۔

متعلقہ خبریں