Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک کا سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا اوردیگر حکام نے استقبال کیا۔

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے کے پائدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس و معدنیات کے شعبے میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں