Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت آصف علی زرداری مزار قائد پہنچ گئے

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری کی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی آمد ہوئی جب کہ کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔

صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے میں راولپنڈی سے کراچی پہنچے ہیں، فیصل بیس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

صدر مملکت کی سیکیورٹی سندھ پولیس کا اسپیشلائزڈ یونٹ سرانجام دے رہا ہے جب کہ وہ رات کراچی بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری کل صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

متعلقہ خبریں