جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مدینہ منورہ پہنچنے پر ان کی جماعت کے ذمہ دارانہ کی جانب سے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے جب کہ مدینہ منورہ میں تین دن قیام کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ سات سے زائد دن سعودیہ عرب میں قیام کریں گے۔



















