پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مفاہمت کے لئے تین شرائط پیش کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 متنازع حلقوں کے آڈٹ کرائے جائیں، تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے اور احتجاج کی اجازت دی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ اقدامات کیے جائیں تو معیشت، صحت، تعلیم اور سکیورٹی معاملات میں تعاون ہوسکتا ہے۔



















