وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نئے کابینہ کا پہلا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، نئے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، مشیران، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پی جی سندھ اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا، اور ہمیں دو تھائی سے بھی زیاد ہ اکثریت دلوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے اور پارٹی لیڈر شپ کی بھی یہی ہدایت ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا جائے.
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں عوام کی جان و مال ، تعلیم ، صحت اور روزگار کے لیے بھرپور اقدامات کروں گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء سے مخاطب ہوتے فرمایا کہ ہر وزیر اپنے محکمے میں بہتر سے بہتر کام کرکے دکھائے، انہوں نے وزراء کو مارکیٹوں کے اچانک دورے کر کے پرائز کنٹرول کرنے کی ہدایت دے دی۔؛ ترجمان
کمشنر کراچی کی کابینہ کو بریفنگ :
اجلاس میں کمشنر کراچی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں منافع خوروں کے خلاف 1150 کیسز درج کیے، 7.14 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے، اور انتظامیہ 14 دکانیں سیل کی ہیں۔
کمشنر نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں اور ہم نے چینی کی 123 روپے ہول سیل قیمت اور 130 روپے ریٹیل قیمت کو برقرار رکھا ہے۔
تعارفی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر ضابطہ رکھے۔



















