آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر اظہار تشویش کردیا جب کہ فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی کو جلد ختم کرنے کے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے وزیرتوانائی، ایف بی آر اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام سے میٹنگز کیں، وزارت توانائی حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک اور کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی پر بریفنگ دی جب کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر بھی وفد کو بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف وفد کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کے لیے ٹیکس مکینزم پر بریفنگ دی گئی جب کہ آئی ایم ایف وفد نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفد نے رییل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بناکر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ کیا، ریئل سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی۔



















