Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں پرامن اور جمہوری ماحول کو برقرار رکھنے پر ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ نو منتخب سینٹرز کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نومنتخب سینٹرزایوان بالا میں بلوچستان کی آواز بلند کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مخلوط حکومت ہے ، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرکے جلد کابینہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔

 دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی صدر آصف علی زرداری کی کوششوں کا نتیجہ ہے، مجھے منتخب کرانے پر چیئرمین بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی سینٹ میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں