Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان المبارک میں قرآن کریم اور اسلامی کتب کی خریداری میں اضافہ

ماہ رمضان میں قرآن پاک سمیت اسلامی کتب ،تسبیح اورٹوپیوں کی خریداری میں 40 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں اسلامی کتب کے ایک مرکز میں خریداری کے لیے آنے والی ام حبیبہ نے بتایا کہ عام دنوں میں وقت کم ملتا ہے لیکن اس ماہ میں گھر کے چھوٹے بڑے سب ہی عبادت کرتے ہیں ۔قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو اس وجہ سے ان کتب کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔

محمد رمضان نامی شخص کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کرناچاہتے ہیں تو قرآن پاک کے سپاروں کے سیٹ لینے آئے ہیں۔ ہرفرد کے لیے الگ الگ سپارہ پڑھنا آسان ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ماہ رمضان میں قرآن پاک اوراسلامی کتب کی طرح مختلف اقسام کی تسبیحوں، عطور، ٹوپیوں ،جائے نماز کی فروخت بھی عام دنوں کی نسبت 40 گنا تک بڑھ گئی ہے۔

تاہم اسلامی کتب اوردیگراشیا خریدنے والوں کو شکایت ہے کہ قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ قرآن پاک کے ایک نسخے کے ہدیہ میں 500 سے 800 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ قرآن پاک کے نسخے مختلف سائز ،ترجمہ ،تشریح کے ساتھ دستیاب ہیں اور ان کے ہدیہ جات 500 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک ہیں۔

متعلقہ خبریں