اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔
نیول چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل محمد بن عیسیٰ کے دورے سے دونوں ممالک بلخصوص بحری افواج کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔















