Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹ رات دیر تک کھولنے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹ رات دیر تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے جوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ نجی ریسٹورینٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورینٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورینٹ مالک کو عدالت میں بلواتا ہوں، ہم بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے ۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولینٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں، مردہ مرغی کا گوشت 30 روپے والے شاورمے میں استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں، قصور میں ٹینریز کا پانی پھیل رہا ،کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

بعد ازاں عدالت نے رمضان میں مارکیٹ رات 12بجے جب کہ ہفتہ اور اتوار رات ایک بجے تک کھولنےکی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں