ڈالراوردیگرکرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری جس کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر30 پیسے سستا ہوا۔
ایک ہفتے میں ڈالر 279.04 روپے سے کم ہوکر 278.74 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45 پیسے سستا ہوکر 281.25 روپے کا ہوا۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 2.41 روپے سستا ہوکر 304.58 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.52 روپے کمی سے 356.73 روپے کا ہوگیا۔
ایک ہفتے میں یو اے ای درہم 13 پیسے کمی سے 76.44 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں سعودی ریال 13 پیسے کمی سے 74.67 روپے کا ہوگیا۔



















