Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: بیٹری کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بیٹری کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ ایریا میں بیٹری کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی تین فائر ٹینڈرز اور ایک باوزر ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔آگ فیکٹری کے اسٹور روم میں لگی تھی۔ آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ آگ لگنے کے باعث قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں