کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، آلو اور ٹماٹر سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
پیاز کی قیمتوں میں کمی کے بعد 200 سے 250 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ ٹماٹر 100 روپے سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہر میں آلو کے ریٹ 70 روپے سے 80 روپے فی کلو ہیں جبکہ سرکاری نرخ نامے سے 10 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔
شہری کا کہنا ہے کہ حکومت سبزیوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے۔



















