پشاور میں مہنگائی کی لہر میں کمی نہ آسکی،ایک ہفتے کے دوران متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبزیاں،پھل اور زندہ چکن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پیاز 220، ٹماٹر110، لہسن 600اور ادرک580روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ آلو70 ، کچالو240 ،سبز مرچ300 ،شملہ مرچ320، بیگن150،پھول گوبھی100،بھنڈی360روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
320،انار480،مالٹا320،ساٹبری520،امردو310جبکہ کیلا200روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں پندرہ روپے کااضافہ ہوا،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت415سے بڑھ کر430روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ میں درجن انڈوں کی قیمیت280روپے ہوگئی ہے۔



















