Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا

سینیٹ کے 2 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے 42امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ٹیکنوکریٹ کی دو نسشتوں کے لیے10امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 7 جنرل نشستوں کے لئے 25امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیےاعظم خان سواتی، قاضی محمد انور ایڈوکیٹ ، وقار احمد قاضی، ڈاکٹر حماد محمود چیمہ مدمقابل ہیں جبکہ پشاور:خالد مسعود،  فضل حنان ، دلاور خان، قیصر خان، نور الحق قادری اور سید ارشاد حسین بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست کے امیدوار ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 7 جنرل نشستوں کے لیے عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان اور فیصل جاوید نے کاغذات جمع کئے جبکہ مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی نے کاغذات جمع کئے۔

انہوں نے کہا کہ فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی، مراد سعید بھی امیدوار ہیں جبکہ فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق, مسعود الرحمان، شفقت ایاز، آصف رفیق، محمود خان، نور الحق قادری، محمد نسیم نے کاغذات جمع کئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمدبھی جنرل نشست کے امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی2 نشستوں کے لئےمہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز امیدوار ہیں ، روبینہ خالد، شازیہ، سیدہ طاہرہ بخاری اور حامدہ شاہدنے کاغذات جمع کروادیئے۔

متعلقہ خبریں