Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمل ولی خان کا بھی بلوچستان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی بلوچستان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کے بعد ایمل ولی خان نے بھی بلوچستان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ایمل ولی خان بلوچستان سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن لڑینگے۔

ایمل ولی خان کی جماعت نے سینیٹ انتخابات کیلئے انکے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادئیے، ایمل ولی خان کے جماعت کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ایک ایم پی اے ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ایمل ولی بلوچستان سے الیکشن لڑرہے ہیں، ایمل ولی خان اے این پی اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔

ماضی میں بھی ملک کے دیگر حصوں سے آنیوالے لوگ بلوچستان سے سینیٹ کا الیکشن لڑتے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے آبائی علاقے سے شکست کے خوف سے بلوچستان سے الیکشن لڑا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کرانے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ہوگی، رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار رواں ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

متعلقہ خبریں