وفاقی وزیر مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔
وفاقی وزیر مصدق ملک سے پاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے کر وزیر ریلوے اویس لغاری کو پاور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ سردار اویس لغاری سے بھی ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے پاس پاور کا اضافی قلمدان تھا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔



















